29 جون، 2008، 1:15 PM

ہاشمی رفسنجانی

ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے// یورینیم کی افزودگی جاری رہےگي

ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے// یورینیم کی افزودگی جاری رہےگي

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر مبنی دھمکیوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی معمولی سی حماقت اسے تاریخ میں ہمیشہ کے لئے پشیمان بنادےگی کیونکہ ایران کی جوابی کارروائی شدید اور فیصلہ کن ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر مبنی دھمکیاں دشمن کی طرف سےنفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں اور اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف معمولی سے حماقت بھی کی تو اسے تاریخ میں ہمیشہ کے لئے پشیمان ہونا پڑےگا کیونکہ ایران کی جوابی کارروائی شدید اور فیصلہ کن ہوگی۔

ہاشمی رفسنجانی نے بش کی باقی ماندہ صدارتی مدت میں ایران پر امریکی حملے کو بعید قراردیا اور کہا کہ واشنگٹن ایرانی عوام کو خوب پہچانتا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں امریکی مفادات بھی دنیا میں محفوظ نہیں رہیں گے۔ ہاشمی رفسنجانی نے گروپ 1+5 کے پیکیج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بھی ایران کے حق کو نظر انداز کیا گیا ہے اور ہر وہ پیکیج جس میں ایرانی عوام کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہو اسے ایران کے لئے قبول کرنا مشکل ہے اور یورینیم کی افزودگی ایران کا حق ہے لہذا یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

News ID 707613

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha